Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

مصری صدر کے نام ولی عہد کا مکتوب

قاہرہ: ولیعہد ووزیر دفاع شہزادہ محمد بن سلمان بن عبدالعزیز نے قاہرہ سے روانہ ہونے کے بعد مصری صدر عبدالفتاح سیسی کو مکتوب روانہ کرتے ہوئے بہترین میزبانی پر شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا کہ مصری حکومت اور عوام کی حسن میزبانی سے انتہائی متاثر ہوا ہوں ۔ میں ذاتی طور پر اور میرے ہمراہ وفد مصری حکومت اور عوام کا تہہ دل سے مشکور اور ممنون ہیں ۔ 
مزید پڑھیں:ولی عہد برطانیہ کے دورے پر روانہ ہوگئے، ایوان شاہی
آپ کے ساتھ ہونیوالی ملاقاتیں انتہائی کامیاب رہیں ۔مذاکرات کے نتیجے میں ہم دونوں  ممالک کے درمیان تعلقات کی نئی جہتیں فروغ پائیں گی۔دونوں ممالک اسٹراٹیجک تعلقات کی نئی بنیادیں ڈالیں گے ۔ دونوں ممالک کے انتہائی مستحکم تعلقات خادم حرمین شریفین شاہ سلمان بن عبدالعزیز کی خواہش کے مطابق مزید گہرے ہوں گے ۔ دعا ہے کہ آپ صحت اور عافیت سے رہیں اور آپ کا ملک اور پوری قوم ترقی کی نئی منزلیں طے کرتی رہے گی ۔ 
مزید پڑھیں:قطر کا مسئلہ چھوٹا سا ہے،کوئی بھی وزیر حل کرسکتا ہے، محمد بن سلمان
قبل ازیںولیعہد شہزادہ محمد بن سلمان سے قاہرہ میں ان کی رہائش پر مصری نائب وزیراعظم و وزیر دفاع ومصری پارلیمنٹ کے سربراہ ڈاکٹر علی عبدالعال نے ملاقات کی ۔ ملاقات کے دوران پارلیمانی شعبے میں دونوں ممالک کے درمیان تعاون کی نئی راہیں تلاش کی گئیں ۔ بعد ازاں شہزادہ محمد بن سلمان سے مصری وزیراعظم انجینیئر شریف اسماعیل نے ملاقات کی ۔ دونوں رہنمائوں نے باہمی دلچسپی کے امور پر تبادلہ خیال کیا ۔ مصری وزیراعظم نے ولیعہد کو مصر میں خوش آمدید کہا جبکہ ولیعہد نے بہترین میزبانی پر ان کا شکریہ ادا کیا ۔ اسی طرح مصری وزیراوقاف ڈاکٹر مصری محمد جمعہ، وزیر تجارت انجینئر طارق قابیل اور وزیر ماحولیات ڈاکٹر خالد فہمی نے بھی ملاقات کی ۔ 
ولی عہد شہزادہ محمد بن سلمان کی مزید خبریں پڑھنے کے لئے یہاں کلک کریں
 

شیئر: