جے یو آئی صوبہ سندھ کی بڑی جماعت بن کر سامنے آئے گی،خالد سومرو
مکہ مکرمہ(محمد عامل عثمانی) سابق سینیٹر ڈاکٹر خالد محمود سومرو کے صاحبزادے اور جمعیت علمائے اسلام ضلع لاڑکانہ کے امیر مولانا ناصر محمود سومرونے کہا ہے کہ پاکستان کی سعودی عرب سے دوستی اور محبت لازوال ہے۔ پاکستان کا بچہ بچہ حرمین الشریفین کے تحفظ کے لئے قربان ہونے کے لیے تیار ہے۔ انہوں نے حاجی شبیر احمد فلپوٹو اور حاجی زاہد خان فلپوٹو کے طرف سے دئیے گئے ظہرانے سے خطاب کرتے ہوئے مزید کہا کہ جمعیت علمائے اسلام اس وقت صوبہ سندھ میں سب سے بڑی عوامی جماعت بن کر ابھری ہے۔ اگر خفیہ قوتیں جے یو آئی کا راستہ نہ روکیں اور شفاف انتخابات ہوئے تو باب الاسلام سندھ کی عوام جمعیت علمائے اسلام کو بھرپور کامیاب کریگی۔ مولانا ناصر سومرو نے کہا کہ اسلام زندہ باد کانفرنس حیدرآباد کے بعد اب 22مارچ کو کراچی میں اسلام زندہ باد کانفرنس سندھ میں جے یو آئی کے سیاسی قوت کا عظیم پاور شو ہوگا ظہرانے میں مولانا غلام رسول مینگل " عمیر ایاز تنیو " حافظ محمد ابراہیم فلپوٹو " راحب خان بروہی" ریاض خان فلپوٹو" عبداللہ فلپوٹو" حسن فلپوٹو" محمد اسماعیل فلپوٹو اور شکیل احمد فلپوٹونے شرکت کی آخر میں مولانا رحیم داد گبول نے نعتیہ کلام پیش کرکے خوب داد حاصل کی۔