تھریسا مے سے شہزادہ محمد بن سلمان کی ملاقات
لندن : ولیعہد و وزیردفاع شہزادہ محمدبن سلمان نے برطانوی وزیراعظم تھریسامے سے لندن میں ملاقات کی ۔ملاقات کے دوران دونوں رہنمائوں نے باہمی دلچسپی کے امور پر گفتگو کی ۔ ولیعہد سے ملاقات کے بعد تھریسامے نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ سعودی عرب کے ساتھ ہمارے تعلقات انتہائی اہم اور تاریخی ہیں ۔ س
عودی عرب سے گہری دوستی کی وجہ سے خفیہ معلومات کے تبادلے کی بدولت برطانیہ میں کئی بے گناہ جانیوں ضائع ہونے سے بچ گئیں ۔ ولیعہد کے دورہ برطانیہ سے دونوں ممالک کے درمیان تعلقات کا نیا دور شروع ہو گا ۔ ریاض ہمارا پرانا دوست ہے ۔ولیعہد سے جامع مذاکرات کئے جائیں گے جن میں یمن ، شام اور عراق بھی شامل ہوگا۔
ولی عہد کی مزید خبریں پڑھنے کے لئے یہاں کلک کریں