نجران پر گولہ گرنے سے بنگلہ دیشی خاتون زخمی
نجران: نجران پر گولہ گرنے سے ایک بنگلہ دیشی خاتون زخمی ہوگئی۔ نجران محکمہ شہری دفاع کے ترجمان عبد الخالق القحطانی نے کہا ہے کہ آج جمعرات کی صبح حوثی باغیوں نے یمن میں اپنے زیر قبضہ علاقہ سے نجران کی شہری آبادی پر گولہ داغا جس کے باعث بنگلہ دیشی خاتون زخمی ہوگئی نیز چند مکانات کو نقصان ہوا ہے۔ زخمی ہونے والی خاتون کو اسپتال منتقل کردیا گیا ہے۔