Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

وٹامن ڈی کی کمی وربل میموری کو متاثر کرتی ہے‎

وٹامن ڈی جسے دھوپ کا وٹامن بھی کہا جاتا ہے  اسکا دماغی صحت اور یادداشت کے ساتھ بہت گہرا تعلق ہے.  وٹامن ڈی  ہائی لیول  وربل میموری کو بہتر بناتا ہے  اور دماغ کو ڈیمینشیا  سے محفوظ رکھتا ہے .  وٹامن ڈی کے فعال ریسیپٹرز  دماغ میں اعصاب کی نشونما میں  اہم کردار ادا کرتے ہیں   . یہ اینٹی انفلامیٹری اور اینٹی آکسیڈنٹ  خصوصیات کے باعث دماغ  کی کام کرنے  کی صلاحیت کو بہتر بناتا ہے . 
2015 میں شائع ہونے والی ایک تحقیق کے مطابق  بڑھتی عمر کے ساتھ جسم میں وٹامن ڈی  میں کمی واقع ہوتی ہے جس سے یادداشت اور دماغ کے تیزی سے کام کرنے کی صلاحیتوں پر منفی اثر پڑتا ہے . 
2016 میں شائع ہونے والے جنرل آف ایلزائمر میں کہا گیا ہے کہ  اگر چہ وٹامن ڈی کی کمی  ویزول میموری میں کمی کا باعث نہیں بنتی تاہم یہ  وربل میموری کو بری طرح متاثر کرتی ہے . 
روزانہ صبح دس سے پندرہ منٹ دھوپ   میں گزارنا جسم میں وٹامن ڈی کا لیول  برقرار رکھنے کا بہترین  ذریعہ ہے . 

شیئر: