Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

ملا فضل اللہ کی اطلاع پر50 لاکھ ڈالر انعام

واشنگٹن... امر یکہ نے کالعدم تحریک طالبان پاکستان کے سربراہ ملا فضل اللہ کی اطلاع دینے پر 50 لاکھ ڈالر (55 کروڑ روپے) انعام کا اعلان کیا ہے۔امریکی محکمہ وزارت خارجہ کے اعلامیے کے مطابق ملا فضل اللہ تحریک طالبان پاکستان کا سربراہ ہے، اس دہشت گرد تنظیم نے پاکستانی اور امریکی مفادات کے خلاف متعدد دہشت گرد حملوں کی ذمہ داری قبول کی ہے۔ امریکی محکمہ خارجہ نے 2015 میں فضل اللہ کو عالمی دہشت گردوں کی فہرست میں شامل کیا تھا۔امریکی محکمہ خارجہ نے کالعدم لشکر اسلام کے سربراہ منگل باغ اور جماعت الاحرار کے سربراہ عبدالولی پر بھی انعام کا اعلان کیا ہے۔ریوارڈ فار جسٹس پروگرام کے تحت عبدالولی اور منگل باغ کی اطلاع دینے پر 30،30 لاکھ ڈالر (35۔35 کروڑ روپے) ا نعام دیا جائے گا۔واضح رہے کہ ملا فضل اللہ، عبد الولی اور منگل باغ پاکستان کو بھی مطلوب ہیں تینوں افراد پاکستان سے ملحقہ افغان علاقوں میں چھپے ہیں اور وہیں سے پاکستان میں دہشتگردی کی کارروائیاں کراتے ہیں۔
مزید پڑھیں:پاکستان کے خلاف پروپیگنڈا مہم بند ہونی چاہئے،ملیحہ
 
 

شیئر: