Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

امت اپنی صفوں میں اتحاد پیدا کرے، شیخ آل طالب کا لاہور میں خطاب

لاہور: امام وخطیب مسجد الحرام شیخ صالح آل طالب نے کہا ہے کہ خادم حرمین شریفین شاہ سلمان بن عبد العزیز کی قیادت میں سعودی حکومت حرمین شریفین اور اس کے زائرین کی خدمت میں ہر ممکن سہولتیں فراہم کر رہی ہے۔ امت مسلمہ کو اپنی صفوں میں اتحاد واتفاق پیدا کرنے کی ضرورت ہے۔ تفرقہ اور انتشار سے امت میں کمزور درآئی ہے۔
مزید پڑھیں:سعودی عرب او رپاکستان یک جان دوقالب ہیں، امام حرم مکی
وہ لاہور میں مرکزی جمعیت اہلحدیث کے سالانہ اجتماع سے خطاب کر رہے تھے۔ انہوں نے کہا کہ اہل وسنت وجماعت کا مفہوم کسی گروہ، جماعت یا کسی ملک تک محدود نہیں بلکہ اس میں تمام مسلمان شامل ہیں جو کتاب وسنت پر عمل کرتے ہیں۔ کرہ ارض کے مشرق ومغرب اور شمال سے جنوب تک امت کے افراد کو اسلامی اخوت جوڑتی ہے۔ ہمیں ایک دوسرے کے ساتھ تعاون کرنا چاہئے۔ کسی کو ہمارے درمیان گھس کر ہم میں افتراق اور انتشار پیدا کرنے کی اجازت نہیں دینی چاہئے۔ 
مزید پڑھیں: شیخ صالح آل طالب پاکستان پہنچ گئے، شایان شان استقبال
انہوں نے حکومت پاکستان اور مرکزی جمعیت اہلحدیث کے ذمہ داران کے علاوہ پاکستانی علماءاور مشائخ کا شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا کہ پاکستان امت کے افراد کو جوڑنے میں اہم کردار ادا کر رہا ہے۔
 

شیئر: