پی ایس ایل : لاہور قلندرز نے پہلی کامیابی حاصل کرلی
دبئی: لاہور قلندرز کے نوجوان بولر شاہین شاہ آفریدی کی شاندار بولنگ اور کپتان برینڈن میکولم کی ذمہ دارانہ بیٹنگ نے ٹیم کو پہلی فتح دلا دی، یہ پی ایس ایل سپر لیگ کا 20واں میچ تھا۔ ملتان سلطانز کے کپتان شعیب ملک نے ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کا فیصلہ کیا، احمد شہزاد اور کمار سنگاکارا نے 61 رنز کی شراکت قائم کی ۔92پر دوسری وکٹ گرنے کے بعد شاہین شاہ آفریدی نے عمدہ بولنگ کراتے ہوئے ملتان سلطانز کی تمام امیدوں پر پانی پھیر دیا۔شاہین نے 4رنز دیکر 5کھلاڑیوں کو پویلین کا راستہ دکھایا۔ سہمے ہوئے کھلاڑیوں کی پوری ٹیم114رنز پر میدان سے باہر آگئی جبکہ 2گیندیں ابھی باقی تھیں۔شاہین آفریدی نے یہ کارنامہ 3.4اوورز میں کیا اور مین آف دی میچ کا اعزاز حاصل کیا۔115 کے تعاقب میں لاہور قلندرز کے فخر زمان اور ڈیوچ نے آغاز کیا اور2.3اوورز میں33 رنز بنا ئے اور ڈیوچ 22رنز بنا کر آوٹ ہوگئے دوسری اور تیسری وکٹ41 پر گری، جب فخرزمان 16اور آغا سلمان نے 3رنز بنائے۔ننے والے وکٹ کیپر/ بیٹسمین گلریز صدف نے27 اور کپتان میکولم نے 35رنز کی ذمہ دارانہ بیٹنگ کی اور 53 رنز کی شراکت سے ٹیم کو فتح دلوانے میں اہم کردار ادا کیا۔آخر میں سہیل اختر نے خوبصورت چھکا لگا کر ملتان سلطانز کی جیت کی آخری امید بھی توڑ دی اور8گیندیں قبل ہی لاہور قلندرز کو ابتدائی 6میچوں میں شکست کے بعد بالآخر6وکٹوں سے فتح سے دلا دی۔ محمد عرفان، شعیب ملک، عمران طاہر اور سیف بدر نے ایک ایک وکٹ حاصل کی۔لاہور قلندرز پوائنٹس ٹیبل پر سب سے آخر پر ہے جبکہ ملتان سلطانز کی ٹیم پوائنٹس ٹیبل پر پہلی پوزیشن پر ہے۔