Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

جے پی ایل سیزن11 : سلطان چیمپیئنز ٹرافی کی تقریب رونمائی

امین انصاری۔ جدہ

 

جدہ پریمیئر لیگ ( جے پی ایل سیزن 11 ) کے سلسلے میں سلطان چیمپیئنز ٹرافی کی رسم رونمائی کی تقریب مقامی ہوٹل میں منعقدکی گئی ۔ تقریب کی صدارت عثمان بن یسلم بن محفوظ (صدر سعودی انڈین اسپورٹس اینڈ کلچرل فورم ) نے کی ۔ جے پی ایل کے صدر سید حشمت نے اس موقع پر مہمانان خصوصی اور ٹیموں کے کپتانوں کا خیر مقدم کرتے ہوئے کہا کہ اس ٹورنامنٹ کو سلطان ٹورنامنٹ کپ سے موسوم کیا گیا ہے ۔ سیزن11 میں 48 ٹیمیں حصہ لے رہی ہیں ۔ تمام تیاریاں مکمل کرلی گئی ہیں ۔ ایونٹ کے عہدیداروں میں نائب صدر مکرم نذیر ، ایگز یکیٹوسیکریٹری محمد عامر ، ایونٹ کوآرڈینیٹر اسلم علی خان کے علاوہ میر مراد علی اور رحمت حسین ہونگے ۔ مہمان خصوصی عثمان بن یسلم بن محفوظ نے کہا کہ سعودی عرب میں کرکٹ کا مستقبل روشن ہورہا ہے ۔ جے پی ایل سیزن 11 سلطان چیمپیئنز ٹرافی بہت ہی شاندار پیمانے پر کھیلی جائے گی ۔ ہم نے گراونڈ کی صفائی کروادی اور بیٹسمینوں اور بولروں کیلئے سازگار پچ بنوائی ہے ۔ جدہ کی 48 ٹیمیں اس ٹورنامٹ کا حصہ بن رہی ہیں ۔ہر ٹیم کے کھلاڑی اپنی شناخت رکھتے ہیں یہی وجہ ہے کہ مقابلہ انتہائی سخت ہوگا ۔ تقریب رونمائی کے مہمان اعزازی ممتاز ادریس نے کہا کہ آج سے 30 سال قبل جب ہم نے جدہ میں کرکٹ شروع کر وائی تھی تو یہ ٹیلنٹ دیکھنے کو نہیں ملتا تھا ۔آج کرکٹ انتہائی مقبول اور ٹیلنٹ سے بھرا ہوا کھیل ہوگیا ۔ ہمیں خوشی ہے کہ ہمارے کھلاڑی اپنی تمام تر مصروفیات کے باوجود بہترین کھیل کا مظاہرہ کررہے ہیں ۔ نائب صدر تلنگانہ این آر آئی محمود مصری نے جے پی ایل کے ذمہ داران اور کارکنوں کو مبارکباد دیتے ہوئے کہا کہ کرکٹ کیلئے نوجوانوں کا جذبہ قابل دید ہے ۔مہمان خصوصی عثمان بن یسلم بن محفوظ نے جے پی ایل سلطان چیمپیئنز ٹرافی سیزن 11کی ٹرافیوں کی رسم نقاب کشائی انجام دی۔ اس موقع پر 48 ٹیموں کے کیپٹنز، وائس کیپٹنز اور کھلاڑیوں کی کثیر تعداد موجود تھی ۔

شیئر: