Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

جدہ کا نیا ٹرمینل مئی میں مسافروں کیلئے کھولدیا جائیگا

جدہ ..... جدہ کے کنگ عبدالعزیز انٹرنیشنل ایئرپورٹ کا نیا ٹرمینل مئی میں مسافروں کیلئے کھول دیا جائیگا۔ محکمہ شہری ہوابازی نے ٹرمینل چلانے کا ٹھیکہ اے ایل جی کمپنی کو دیدیا ہے۔ واضح رہے کہ محکمہ شہری ہوابازی نے متعدد خلاف ورزیوں پر ایئرپورٹ چلانے کا ٹھیکہ چانگی انٹرنیشنل کمپنی سے لے لیا ہے۔نئی کمپنی اسپین کی معروف کمپنی اینڈراکے ماتحت ہے جسے دنیا کے متعدد انٹرنیشنل ایئرپورٹ چلانے کا تجربہ ہے۔ مئی میں کھلنے والا نیا ٹرمینل تجرباتی طور پر کھولا جارہا ہے۔ باقاعدہ افتتاح منصوبہ مکمل ہونے کے بعد کیا جائیگا۔

شیئر: