Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

باکسر کے بیگ سے 155ہزار ڈالر اور زیورات چرالئے گئے

 مین ہٹن.... پیشہ ور باکسر 27سالہ جرمل چارلو کے بیگ سے 155ہزار ڈالر نقد اور زیورات چرانے والی خاتون کو گرفتار کرلیا گیا۔ چارلو 2015ءسے2017ءتک آئی بی ایف لائٹ مڈل ویٹ چیمپیئن رہے ہیں۔ بروکلین میں انکا مقابلہ ملتوی ہونے کے بعد وہ مین ہٹن میں تھے۔ جہاں ایک شخص کے ساتھ انکی لڑائی ہوگئی۔ باکسر نے اپنا تھیلا اپنے اسسٹنٹ کو تھما دیا لیکن اس چور خاتون نے یہ تھیلا اپنے قبضے میں کرلیا اور فرار ہوگئی۔ پولیس نے سی سی ٹی وی فوٹیج ٹی وی پر چلا دی جس پر خاتون نے خود کو پولیس کے حوالے کردیا۔ سارا مونن نامی خاتون کنکٹی کٹ میں نرس کے طور پر کام کرتی ہے۔ اس نے اعتراف جرم کرلیا ہے۔

شیئر: