فلوریڈا .... مقامی دریائے مناٹی کے کنارے واقع شادی ہال کو اب اچھی خاصی سرمایہ کاری اور محنت کے بعد تیرتے ہوئے خوبصورت مکان کی شکل دیدی گئی ہے اور اب اسکی قیمت 4لاکھ25ہزار ڈالر تک پہنچ چکی ہے۔ واضح ہو کہ67سالہ سام کربس اور انکی اہلیہ لینڈا کربس نے 2015 ءمیں اسے خریدا تھا اور اسکے بعد اسے نئی شکل دینے اور اسکی آرائش پر2لاکھ40ہزار ڈالر خرچ کئے تھے۔ مکان میں 2بیڈ روم کے علاوہ 2باتھ روم ، خوبصورت کچن اور اوپری منزل پر جانے کیلئے گردشی سیڑھی بھی ہے تاہم اسکی بیرونی شکل و صورت کو بڑی حد تک برقرار رکھنے کی کوشش کی گئی ہے تاہم اس کے بڑے بڑے چوبی دروازے اب بھی موجود ہیں۔ اسکی موجودہ قیمت کا تعین ہوچکا ہے مگر موجودہ مالکان فروخت کرنے پر راضی نظر نہیں آتے تاہم انکا کہنا ہے کہ انہیں لوگوں نے اب تک جو بڑی پیشکش کی ہے وہ 4لاکھ25ہزار ڈالر کی ہے۔ بعض امکانی خریداروں نے ان سے مزید اضافی قیمت کے عوض مکان خریدنے کی بات بھی کی مگر یہ تجویز بھی پسند نہیں آئی اور سردست اسے فروخت کرنے کا کوئی ارادہ نہیں ہے۔ اب یہ کشتی نما مکان شبینہ قیام کیلئے تیرتے ہوئے ہوٹل کی شکل اختیار کرگیا ہے جہاں ایک رات قیام کا کرایہ 345 ڈالر ہے۔ اسٹیٹ ایجنسیوں کا کہناہے کہ 2004ءمیں بننے والے اس مکان پر 10لاکھ ڈالر خرچ ہوئے تھے تاہم مجموعی لاگت 13لاکھ ڈالر تک پہنچ گئی تھی۔