گورکھپور .... اترپردیش کے وزیر اعلی یوگی آدتیہ ناتھ نے اتوارکوپولنگ مرکز پر اپنا ووٹ ڈالا۔ ووٹ ڈالنے کے بعد یوگی نے صحافیوں کے سوالات کے جواب دیتے ہوئے کہا کہ عوام نے افرا تفری والی سیاست کو مسترد کردیا ہے۔ بی جے پی کی مثبت سیاست کو قبول کیا ہے۔ لوگوں کا بی جے پی کو پہلا ووٹ ملا ہے، اس لئے پارٹی بڑے مارجن سے جیتے گی۔