Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

نواز شریف پر جوتا پھینکنا گر ی ہوئی حرکت ہے،بلاول

  کراچی ...پیپلز پارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری نے سابق وزیر اعظم نواز شریف پر جوتا پھینکنے کے واقعہ کی شدید مذمت کی ہے۔ ایک بیان میں انہوں نے کہا کہ عدم برداشت کے کلچر کو فروغ نہیں دینا چاہیے۔ نواز شریف پر جوتا پھینک کر گری ہوئی حرکت کی گئی۔ انہوں نے کہا کہ جوتا پھینکنے کی روایت سے سیاسی قیادت کے احترام اور سلامتی کیلئے خطرات پیدا ہوں گے۔ نواز شریف اور خواجہ آ صف کے خلاف ہونے والے واقعات نے قائدین کی ناقص سیکیورٹی انتظامات کو بے نقاب کر دیا ۔ سیاسی قیادت کو اس طرح بے عزت کر کے عوام سے براہ راست رابطے سے نہیں روکنا چاہئے۔ اے این لی کے سربراہ اسفندیار ولی نے مذمتی بیان میں کہا کہ سب کو ان ناشائستہ حرکات کی حوصلہ شکنی کرنی چاہیے۔معاشرے کو صبر و تحمل سکھانا ہم سب کی ذمہ داری ہے۔ سیاسی رہنماوں پرفرض ہے کہ وہ اپنے کارکنان کی سیاسی تربیت کریں۔یہ رویئے معاشرے میں پھیلتی عدم برداشت کی عکاسی کررہے ہیں۔ یہ نازیبا سلسلہ جاری رہا تو پھرکوئی قیادت اس سے محفوظ نہیں رہے گی۔ 
مزید پڑھیں:ہمیں کسی دشمن کی ضرورت نہیں،سعد رفیق

شیئر: