ریاض.... محکمہ کسٹم نے بڑی مقدار میں منشیات اسمگل کرنے کی کو شش ناکام بنادی ۔ اسمگلروں نے انتہائی مہارت سے نشہ آور گولیاں قہوے کے پیکٹوں میں چھپادی تھیں جنہیں برآمد کر لیا گیا ۔ سبق نیوز سے گفتگو کرتے ہوئے محکمہ کسٹم کے ریجنل ڈائریکٹر حامد العنزی نے بتایا کہ الجوف کسٹم کے اہلکاروں نے ایک مسافر کے سامان میں بڑی مقدار میں قہوے کے پیکٹ دیکھے تو انہیں شک ہوا جس پر سامان کو اسکینگ مشین سے گزار ا گیا مگر صورتحال واضح نہ ہوئی جس پر قہوے کے پیکٹوں کو سامان سے جدا کر کے اسکین کیا گیا تو اس میں رکھی ہوئی گولیاں دکھائی دیں جس پر مسافر کو گرفتار کرکے تمام پیکٹوں کو کھولا گیا جس میں سے بڑی مقدار میں منشیات کی گولیاں برآمد ہوئیں ۔ اسمگلر کو گرفتار کر کے اس کے خلاف منشیات اسمگلنگ کا مقدمہ درج کرنے کے بعد ضبط شدہ منشیات سمیت ملزم کو محکمہ انسداد منشیات کے حوالے کر دیا گیا جہاں اس کے خلاف قانونی چارہ جوئی کی جائے گی ۔