Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

واد ی الدواسر میں گزشتہ 4 ماہ کے دوران 450 غیر قانونی افراد گرفتار

وادی الدواسر.... قانون نافذکرنے والے اداروں کے اہلکاروں نے گزشتہ 4 ماہ کے دوران اقامہ قوانین کی خلاف ورزی پر 450 افراد کو گرفتار کر لیا ۔ گرفتار شدگان میں عورتیں بھی شامل تھیں ۔ سبق نیوز کے مطابق مملکت میں غیر قانونی تارکین کے خلاف جاری کریک ڈاﺅن مہم کے دوران وادی الدواسر کمشنری میں گزشتہ 4 ماہ کے دوران مختلف علاقوں سے 450 افریقی باشندوں کو گرفتار کیا گیا جن میں عورتیں بھی شامل تھیں ۔ اسپیشل ٹاسک فورس کے ذمہ دار نے بتایا کہ بعض گرفتار شدگان کے قبضے سے اسلحہ اور منشیات بھی برآمد ہوئی۔ ملزمان نے باقاعدہ گروہ قائم کیا ہوا تھا جو عورتوں کے ذریعے منشیات فروخت کیا کرتے تھے ۔ ملزمان کے قبضے سے مختلف بور کے پستول اور ایک کلاشنکوف بھی برآمد ہوئی ۔ ریجنل ٹاسک فورس کے کمانڈر بریگیڈئر عید العتیبی کا کہنا ہے کہ گرفتار شدگان کو متعلقہ ادارے کے حوالے کر دیا گیا جہاں ان سے مزید تحقیقات جاری ہیں ۔ 

شیئر: