Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

گھر پر بام کیسے تیار کریں ؟‎

درد کا احساس ہماری روزمرہ کی روٹین کو متاثر کرتا ہے ۔ مسلز کی تکلیف اور جوڑوں کا درد بسااوقات برداشت سے باہر ہو جاتا ہے ۔  زیادہ کام کرنا ، ایک ہی پوزیشن پر زیادہ دیر بیٹھے یا لیٹے رہنا ، بھاری وزن اٹھانا ، اور بڑھتی عمر جسم میں تکلیف کا باعث بن سکتی ہے ۔ درد کی اور بھی کئی وجوہات ہو سکتی ہیں جیسا کے آرتھرائٹس یا فبرومیالگیا وغیرہ ۔ اس درد کو دور بھگانے کے لئے پین کلرز اور بام کا استعمال کیا جاتا ہے یہ  پٹھوں اور جوڑوں کے درد کو دور کرنے اور سوجن کو کم کرنے میں مدد دیتے ہیں اگر بام کی بات کی جائے تو  بام  میں اینٹی انفلامیٹری خصوصیات پائی جاتی ہیں  جو سوزش اور درد  میں آرام فراہم کرتی ہے .  اس میں موجودپودینے کا تیل ٹھنڈک کا احساس فراہم کرتا ہے .  اگر آپ چاہیں تو گھر پر ہی بام تیار کر سکتے ہیں .
ایک چوتھائی کپ ناریل کا تیل پیالے میں نکال لیں  . اس میں  دو کھانے کے چمچ خالص کدوکش کی ہوئی بی ویکس  شامل کریں .  اسے ایک منٹ کے لیے مائیکرو ویوو میں گرم کریں یہاں تک کے تمام اجزاء مکمل پگھل جائیں  . اب اس میں دس سے بارہ کافور کی گولیاں شامل کر  کے بیس سیکنڈز کے لیے مائیکرو ویوو  کریں  یہاں تک کے بالز مکمل طور پر پگھل جائیں  . پھر  اس میں نو قطرے  پودینے کا تیل ،  سات قطرے آرنیکا  اور پانچ قطرے لونگ کا تیل شامل کریں .  لکڑی کی اسٹک  سے  اجزاء کو اچھی طرح مکس کریں  . یہ مکسچر میٹل کے برتن میں چپک سکتا ہے  لہذا اسے فوراً جراثیم سے پاک  کنٹینر میں شفٹ کر لیں .  روم ٹمپریچر پر چند گھنٹے تک ٹھنڈا ہونے کے لیے رکھ دیں   آپ کی بام تیار ہے . 
 

شیئر: