Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

ٹرمپ نے ولی عہد کو امریکہ آنے کی دعوت دیدی

امریکی صدر،شہزادہ محمد بن سلمان سے20مارچ کو وائٹ ہاؤس میں ملاقات کریں گے
واشنگٹن: امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے ولی عہد شہزادہ محمد بن سلمان کو امریکہ آنے کی دعوت دی ہے۔ وہ ولی عہد سے وائٹ ہاؤس میں 20مارچ کو ملاقات کریں گے۔ امریکی صدر کے ترجمان سارہ سانڈرز نے خبررساں ایجنسیوں کو بتایا کہ امریکی صدر نے ولی عہد کو دورہ امریکہ کی باقاعدہ دعوت دی ہے۔ قبل ازیں سعودی حکومت کے ایک اعلی عہدیدار نے خبررساں ایجنسیوں کو بتایا تھا کہ ولی عہد شہزادہ محمد بن سلمان 19مارچ سے 22مارچ تک امریکہ کا دورہ کریں گے۔
 

شیئر: