Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

ہم اسلامی اخوت کے لازوال رشتے میں جڑے ہیں، شیخ آل طالب

 اسلام آباد..... پاکستانی تاجر نے خادم حرمین شریفین شاہ سلمان کو دو تلواروں کا تحفہ امام کعبہ شیخ صالح کے ذریعے دیا ۔ پاکستانی بزنس مین حاجی عبدالرﺅف محمد دین نے امام کعبہ الشیخ صالح آل طالب سے اسلام آباد میں ملاقات کی اور انہیں دو تلواروں کا تحفہ پیش کرتے ہوئے کہا کہ یہ تحفہ خادم حرمین شریفین شاہ سلمان بن عبدالعزیز کی ان عظیم خدمات کے اعتراف میں ہے جو انہوں نے حرمین شریفین اور عالم اسلام کے دفاع میں انجام دی ہیں۔امام کعبہ سے ملاقات میں انہوں نے مزید کہا کہ پاکستانی عوام حرمین شریفین سے بے حد محبت ر کھتی ہے ۔ ارض حرمین کے تقدس کی خاطر وہ کسی بھی قربانی سے دریغ نہیں کرینگے۔ انہوں نے کہا خادم حرمین شریفین اور سعودی حکومت کے شکر گزار ہیں جنہوں نے ہمیشہ عالم اسلام کی بہتری کیلئے سوچا اور عمل کیا ۔امام کعبہ الشیخ صالح آل طالب نے پاکستانی تاجر کی والہانہ محبت پر شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا کہ پاکستانی غیرت مند قوم ہے ، اور یہ محبت دو طرفہ اور لازوال ہے ، ہماری دوستی دین اسلام کی وجہ سے ہے اور یہی ہماری بنیاد ہے ۔ اسلامی جذبہ اخوت نے ہمیں لازوال رشتے میں جوڑا ہواہے ۔

شیئر: