Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

پریمیئر لیگ:مانچسٹر سٹی نے اسٹوک سٹی کو 0-2سے ہرادیا

اسٹوک:انگلش کلب مانچسٹر سٹی نے پریمیئر لیگ کے میچ میںڈیوڈ سلوا کے 2گولز کی مدد سے اسٹوک سٹی کو شکست دیتے ہوئے اس سیزن کی لیگ ٹرافی پر قبضہ یقینی بنا لیا اس کے پوائنٹس کی تعداد81ہوگئی ہے جبکہ قریب ترین موجود ٹیم اور روایتی حریف کلب مانچسٹر یونائیٹڈ کے پوائنٹس 65ہیں۔ اب اس کے سیزن میں چیمپیئن بننے کے راستے میں کوئی رکاوٹ نہیں بن سکتا۔ مزید2فتوحات مانچسٹر سٹی کو پریمیئر لیگ کا چیمپیئن بنا دیں گی ۔میچ کے7ویں میں رحیم اسٹرلنگ کے ایک کراس کی مدد سے ہسپانوی کھلاڑی ڈیوڈ سلوا نے مانچسٹر سٹی کو برتری دلائی جسے انہوں نے دوسرا ہاف شروع ہونے کے کچھ دیر بعد ایک اور گول کرکے دگنا کردیا۔ رحیم اسٹرلنگ کو بھی گول کرنے کا ایک موقع ملا لیکن وہ اس سے فائدہ نہیں اٹھاسکے۔ مہمان ٹیم کو گول کرنے کے کم وبیش 6مزید مواقع ملے۔دوسری جانب ہوم گراونڈ پر سخت حریف ثابت ہونے والی اسٹوک سٹی اس میچ میں کمزور نظر آئی۔ مانچسٹر کے دفاعی حصار کو کامیابی سے نہیں تو ڑ پائی کسی کو اندازہ نہیں تھا کہ یہ میچ صرف0-2 تک محدود رہے گا۔ مانچسٹر سٹی کے ریکارڈ کو دیکھتے ہوئے بھی بڑے اسکور والے میچ کی توقع کی جا رہی تھی جو پوری نہ ہو سکی۔مانچسٹر سٹی نے اب اگلا میچ ایورٹن کے خلاف کھیلنا ہے جس کے بعد وہ ہوم گراونڈ پر اپنے ہی شہر کی ٹیم مانچسٹر یونائیٹڈ سے مقابلہ کرے گی۔

شیئر: