مکہ مکرمہ ..... تیز رفتار گا´ڑی کی ٹکر سے 15 سالہ طالبہ جاں بحق ہو گی ۔ طالبہ کے والد نے اسکول کے چوکیدار ، بس ڈرائیور اور ریجنل بلدیہ کو حادثے کا ذمہ دار قرار دیتے ہوئے وسیع تحقیقات کا مطالبہ کر دیا ۔ عکاظ اخبار کے مطابق مکہ مکرمہ کے رنگ روڈ نمبر 3 پر سڑک عبور کرنے والی 15 سالہ طالبہ فاطمہ الیزیدی کو تیز رفتار کا ر نے کچل دیا ۔ گاڑی کا ڈرائیور جائے حادثے کے فوری بعد وہاں سے فرار ہو گیا ۔ شدید زخمی طالبہ موقع پر ہی جاں بحق ہو گئی ۔ پولیس مفرور ڈرائیور کو تلاش کر رہی ہے ۔