#ٹیکس_ہمارا_اشتہار_تمہارا
پاکستانی سپریم کورٹ کی جانب سے سرکاری اشتہارات میں کی جانے والی سیاست دانوں کی ذاتی تشہیر کےخلاف نوٹس اور اشتہارات پر خرچ کی جانے والی رقم کو قومی خزانے میں واپس جمع کرائے جانے کے حکم پر پاکستانی عوام خاصے خوش نظر آ رہے ہیں۔ اس حوالے سے ٹوئٹر پر #ٹیکس_ہمارا_اشتہار_تمہارا ہیش ٹیگ چلایا گیا جو پاکستان بھر میں ٹاپ ٹرینڈ بنا ہوا ہے۔
ڈاکٹر سعد نے ٹویٹ کیا : حکومتی نمائندے قرضوں میں جکڑی قوم کا پیسہ اپنی ذاتی تشہیر کیلئے استعمال کررہے ہیں۔
احمد نے کہا کہ ٹیکس کا پیسہ جو ہم ملک کی بہتری کیلئے ادا کرتے ہیں ،اسے ایسے فرد کی تشہیر کیلئے اڑا دیا جاتا ہے جس نے پہلے ہی ملک کے کروڑوں ڈالر لوٹے ہوئے ہیں۔
سونیا خان نے ٹویٹ کیا کہ شہباز شریف ملک و وطن کے لیے عملی طور پر کارکردگی دیکھائیں نہ کہ تصویریں چھپوا کر۔
عمر کا اپنی ٹویٹ میں کہنا تھا کہ دعوے بلند و بالا، حقیقی کارگردگی بس اشتہاروں تک محدود ہے۔
موسی نے حکومتی اشتہارات پر طنز کرتے ہوئے ٹویٹ کیا کہ عوام کو شکایت ہے کہ پینے کا صاف پانی میسر نہیں ، ارے بھائی اشتہار سے جاکر پی لو وہاں تو سارا سمندر صاف ہے۔
ایک اور صارف نے ٹویٹ کیا کہ پنجاب حکومت نے4 سالوں میں اربوں روپے کے اشتہارات دیئے۔ ان اربوں سے جنوبی پنجاب کے ہر شہر میں کم از کم ایک اسپتال بن سکتا تھا۔
سعدیہ خان کا کہنا تھا کہ جتنا پیسہ نواز شریف اور شہباز شریف اشتہاروں پر خرچ کرتے ہیں ان پیسوں سے درجنوں سکول اور اسپتال بنائے جا سکتے ہیں۔
سیدہ کوثر فاطمہ نے کہا اصل میں کارکردگی دکھائیں پھر اشتہاروں کی ضرورت نہیں پڑے گی۔