Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

زنانہ ملبوسات کی دکانوں میں تفتیشی کارروائی، خلاف ورزیاں درج

ریاض..... وزارت محنت کی ٹیمو ں نے مختلف مارکیٹوں کے 92ہزار 472 دورے کئے جن میں خواتین کے ملبوسات فروخت کرنے والی دکانوں کا جائزہ لیا گیا ۔ وزارت کے ذمہ دار ذرائع کا کہنا تھا کہ خواتین کے لوازمات اور ملبوسات فروخت کرنے والی دکانوں پر قانونی طور پر غیر ملکیوں کے کام کرنے پر پابندی ہے ۔ مذکورہ دکانوں پر سعودی کارکنوں کو متعین کرنا لازمی ہے ۔ اس حوالے سے وزارت کی تفتیشی ٹیموں نے مملکت کے مختلف شہروں اور قصبوں میں 92472 دورے کئے جن میں سے 83 فیصد دکانوں پر سعودی خواتین کو متعین کیا جاچکا ہے۔ 17 فیصد دکانوں پر جن کی تعداد 16009 ہے پر خلاف ورزی ریکارڈ کی گئی ۔ واضح رہے خواتین کے ملبوسات ، میک اپ اور دیگر سامان فروخت کرنے والی دکانوں پر سعودی خواتین کو مقرر کرنا لازمی ہے ۔ ان دکانوں پر غیر ملکیوں کے کام کرنے پر پابندی ہے خلاف ورزی کرنے والو ںکو قانون کے مطابق سزا دی جاتی ہے ۔ مذکورہ قانون ایک برس قبل نافذ کیا گیا تھا جس پر عمل درآمد کے لئے وزارت محنت نے مہلت بھی دی تھی ۔ 

شیئر: