Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

60سالہ شخص سے حشیش برآمد

بیشہ.... بیشہ سیکیورٹی فورس نے ایک 60سالہ شخص کو گرفتار کیا ہے جس کے قبضے سے بڑی مقدار میں حشیش برآمد ہوئی ہے۔ وہ اپنی گاڑی میں بیشہ ، الرین ہائی وے پر سفر کر رہا تھا۔ ہائی وے پولیس نے شک کی بنیاد پر اسے روکا اور گاڑی کی تلاشی لینے پر معلوم ہوا کہ اس نے گاڑی میں خفیہ طور پر حشیش چھپا رکھی ہے۔ ہائی وے پولیس نے اسے ضبط شدہ منشیات سمیت ادارہ انسداد منشیات کے حوالے کر دیا ہے۔

شیئر: