مہدالدہب.... مہد الدہب میں ایک ہندوستانی کارکن کو 4کتوں نے حملہ کر کے زخمی کردیا۔ ہندوستانی کارکن کا کہنا ہے کہ وہ دن کے وقت گھر سے بقالے کی طرف جا رہا تھا جب گلی میں 4کتوں نے اس پر حملہ کر دیا۔ کتوں نے اسے ٹانگ پر کاٹا ہے۔ شور شرابہ سن کر راہگیروں نے اسے کتوں کے حملے سے بچا لیا اور قریبی اسپتال لے گئے۔ مہد الدہب کے رہائشیوں نے بلدیہ سے مطالبہ کیا ہے کہ وہ علاقے کو کتوں سے پاک کرے۔ انہوں نے کہا ہے کہ اس سے پہلے بھی متعدد مرتبہ میونسپلٹی سے مطالبہ کیا گیا تھا کہ آوارہ کتے نہ صرف راہگیروں پر حملہ کر رہے ہیں بلکہ مال مویشیوں کو بھی بھنبھوڑ رہے ہیں۔ جس سے غریب چراہوں کو نقصان ہو رہا ہے۔ علاقے میں کتوں کی بڑھتی ہوئی تعداد کے باعث بچوں کو اسکول آنے جانے اور محلے میں کھیل کود میں بھی پریشانی کا سامنا ہے۔