لکھنؤ.... سماج وادی پارٹی کے بانی ملائم سنگھ یادو کیخلاف لوک سبھا کا الیکشن لڑنے والے رماکانت یادو گورکھپور کے ساتھ پھول پور میں بی جے پی کی شکست سے کافی پریشان ہیں۔ انہوں نے کہا کہ بی جے پی اب پسماندہ طبقہ و دلتوں کونظرانداز کررہی ہے جس کیو جہ سے اسے شکست برداشت کرنا پڑی۔ رماکانت نے الزام لگایا کہ پارٹی کا پسماندہ طبقہ اور دلتوں پر کوئی دھیان نہیں ۔ انہوں نے کہاکہ پارٹی میں جس طرح سے بے توجہی کی جارہی ہے اس کا نتیجہ سامنے آگیا۔ اپنی پارٹی کو کہنا چاہتا ہوں اگر آپ دلتوں، پسماندہ طبقوں کو ساتھ لے کر چلیں گے تو 2019 ء کے الیکشن میں اطمینان بخش صورتحال بن سکتی ہے۔ رماکانت نے کہا کہ وزیراعلیٰ یوگی آدتیہ ناتھ جیسے لوگ سب کو لے کر نہیںچل سکتے۔ انہوں نے تو صرف ایک ذات کو آگے بڑھایا ہے۔