Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

ساپٹکو کمپنی میں 50 جدید بسیں شامل ، نان اسٹاپ سروس کا آغاز

ریاض.... حکومتی ٹرانسپورٹ سروس" ساپٹکو " نے اپنی خدمات کا معیاربہتر کرتے ہوئے جدید ماڈلز کی 50 بسیں متعارف کروائی ہیں ۔ نئی بسوں میں عصر حاضر کے تقاضوں کو مد نظر رکھتے ہوئے وائی فائی اور ٹی وی اسکرین کی سہولت بھی فراہم کی جارہی ہے ۔ کمپنی کے ڈپٹی آپریشنل ڈائریکٹر مارکیٹنگ نے سعودی خبر رساں ایجنسی کے نمائندے سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ نئی سروس 2مرحلوں میں شروع کی جارہی ہے ۔ پہلے مرحلے میں ریاض سے الخبر ۔ ریاض ، بحرین ۔ مدینہ منورہ سے مکہ مکرمہ ۔مدینہ منورہ ، جدہ ۔ مدینہ منورہ ، ینبع تک ہے جبکہ دوسرے مرحلے میں دیگر شہروں کی طلب کو دیکھتے ہوئے روٹس میں اضافہ کیا جائے گا جن میں ریاض سے بریدہ ۔ ریاض سے دمام ۔ ریاض ، جدہ ۔ ینبع ، جدہ ۔ خمیس مشیط ، جدہ ۔ جدہ سے طائف کے روٹ شامل ہونگے ۔ آپریشنل ڈائریکٹر کا کہنا تھا کہ جدید ماڈل کی بسوں میں مسافرو ںکی سہولت کےلئے سیٹوں کی گنجائش کو کم کر کے 30 کردیا گیا ہے ۔ بسوں کو آرام دہ بنانے کےلئے سیٹوں کے درمیان جگہ میں اضافہ کیا گیا ہے جبکہ ہر سیٹ پر اسکرین لگائی گئی ہے جو براہ راست انٹر نیٹ سے منسلک ہو گی ۔ 

شیئر: