Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

اداکاری سے زیادہ رقص پسند ہے،سوہائے علی ابڑو

 نامور اسٹیج اداکارہ سوہائے علی ابڑونے کہا کہ میرے خلاف سازشیں کر نیوالوں کو مایوسی کے سواکچھ نہیں ملے گا۔ انکے لئے بہتر ہوگا کہ وہ اپنے کام پر توجہ دیں۔ فنکار کا حقیقی ایوارڈاس کے مداح ہوتے ہیں آج جو کچھ بھی ہوں اپنے مداحوں کی وجہ سے ہوں۔نجی ٹی وی سے گفتگو کرتے ہوئے اداکارہ نے کہا کہ مجھے اداکاری سے زیادہ رقص کرنا پسند ہے۔ ہر کوئی فلم میں کام کرنا چاہتا ہے ۔ ڈراموں اورفلم کی عکسبندی میں زمین آسمان کا فرق ہے۔ سوہائے ابڑو نے کہا کہ بہت چھوٹی عمرمیں ہی ڈانس کی تربیت لینا شروع کردی تھی، میں نے دو برس تک کلاسیکی رقص سیکھاہے۔
 

شیئر: