Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

ایشوریہ کو ریکھا کاخوبصورت خط

بالی وڈ اداکارہ ایشوریہ ہر دلعزیز اداکارہ ہیں۔ معروف بالی وڈ اداکارہ ریکھا بھی ان کی گرویدہ ہیں۔حال ہی میں اداکارہ ریکھا نے ایشوریہ رائے کیلئے ایک خط تحریر کیاہے جس میں انہوں نے ایشوریہ کے شوبز میں فنی سفر کی تعریف کی ہے۔ ریکھا نے ایشوریہ کو” میری ایش“کہہ کر مخاطب کیاہے۔ریکھا نے لکھا ہے کہ ایشوریہ !آپ ایک بہتے دریا کی طرح ہیں جو کبھی نہیں رکتا ۔آپ ہمت و حوصلے کی مثال ہیں۔ریکھا نے خوبصوت الفاظ میں ایشوریہ کی فنی زندگی پر روشنی ڈالی ہےٹ انہوں نے کہا کہ ایشوریہ، آپ نے ہر کردار کوبخوبی نبھایاہے۔ایشوریہ سے محبت کے اظہار بھرے ریکھا کے اس خط کو سماجی رابطوں پر مقبولیت حاصل ہورہی ہے۔
 

شیئر: