Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

اصلاحی اقدامات سے موت کے سوا کوئی چیز روک نہیں سکتی، ولی عہد

واشنگٹن: ولی عہد شہزادہ محمد بن سلمان نے کہا ہے کہ اصلاحی اقدامات سے انہیں موت کے سوا کوئی چیز روک نہیں سکتی۔سی بی ایس نیوز چینل کے پروگرام 60منٹ کی میزبان نے ان سے سوال کیا کہ اس وقت ان کی عمر32سال ہے اور وہ ولی عہد ہیں، اگر وہ مملکت کے فرمانروا بنے تو 50سال تک حکومت کریں گے۔ اس پر ولی عہد نے مسکراتے ہوئے جواب دیا کہ زندگی اور موت کا فیصلہ اللہ تعالی کے ہاتھ میں ہے۔اللہ تعالی کو ہی معلوم ہے کہ وہ 50سال تک زندہ رہیں گے یا نہیں۔اگر معاملات توقع کے مطابق چلتے رہے تو اس بات کا امکان ہے۔
مزید پڑھیں:آمدنی کا 51فیصد حصہ فلاحی کاموں کے لئے مختص کیا ہے، ولی عہد
 

شیئر: