Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

تاج محل کے فرش میں گڑھے پڑ گئے، سیاحوں کو مشکلات

لکھنؤ.....  دنیا کے7 عجوبوں میں شمار آگرہ کے تاج محل میں ساڑھے 3 ہزار پتھر بدلے جارہے ہیں۔ مہمان خانہ کے سامنے چنبیلی فرش پر تحفظ کا کام اے ایس آئی کے ذریعہ شروع کیا گیاہے۔ فرش کے پتھروں میںگڑھے پڑ گئے ۔اس سے سیاحوں کو بھی پریشانی کا سامنا کرنا پڑتا ہے۔ تاج محل میں خصوصی مقبرے سے پہلے سیاحوں کو چنبیلی فرش پر پہنچنا ہوتا ہے۔ فرش پر اسٹار کے ساتھ ہی کشتی  کا ڈیزائن بنا ہوا ہے۔ ان میں ریڈ سینڈ اسٹون، یلو اسٹون و سفید پتھر کا استعمال ہوا ہے۔ 370 سال پرانے تاج کے چنبیلی فرش کے پتھروں میں گڑھوں میں بارش کے دوران پانی بھر جاتاہے۔ 

شیئر: