Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

راو انوار کے سہولت کاروں کا بھی احتساب ہوگا،چیف جسٹس

اسلام آباد... سپریم کورٹ کے چیف جسٹس ثاقب نثار نے نقیب اللہ محسود قتل از خود نوٹس کی سماعت کے دوران ریمارکس دیئے ہیں کہ راو انوار عدالت آجائے گا تو تحفظ مل جائے گا اور بچ جائے گا۔ اس کے سہولت کاروں کو جان کر رہیں گے۔چیف جسٹس کی سربراہی میں 3 رکنی بنچ نے سماعت کی۔چیف جسٹس نے ریمارکس دیئے کہ راو انوار کو ائیر پورٹ پر کس نے سہولت دی، سہولت کاروں کا پتہ چلا تو ان کا احتساب بھی ہوگا۔ آئی جی سندھ اے ڈی خواجہ نے بتایا کہ راو انوار کو نجی ائیرلائن کے بورڈنگ پاس جاری ہوئے۔ عدالت نے نجی ایئرلائن کے متعلقہ حکام کو طلب کرلیا آئی جی سندھ کو ان کیمرہ بریفنگ دینے کی ہدایت کی ہے۔
مزید پڑھیں:سپریم کورٹ کو راو انوار کا ایک اور خط موصول
 

شیئر: