اسٹرنگز کی جانب سے ”سجنی“ ریلیز
مقبول پاکستانی بینڈ اسٹرنگز نے اپنا نیا گانا”سجنی“ ریلیز کردیا ہے۔انور مقصود کا تحریر کردہ نغمہ بلال مقصود اور فیصل کپاڈیہ کی نئی کاوش ہے جس کے بول سننے میں اچھے لگتے ہیں۔ڈائریکٹر یاسر جسوال نے میوزک وڈیو کی تیاری میں متاثر کن کام کیا ہے۔خیال رہے کہ اسٹرنگز نے کچھ عرصے پہلے اعلان کیا تھا کہ وہ اپنے بینڈ کی تشکیل کے 30 برس مکمل ہونے پر کچھ خاص کرنے جارہا ہے۔یہ نیا گانا اسی سلسلے میں بنائے جانے والے نئے البم کا پہلا گیت ہے جسے ریلیز کیا گیا۔گانے کا آغاز فیصل کپاڈیہ سے ہوتا ہے جو ایک ڈاکٹر سے معائنہ کرا رہے ہوتے ہیں۔ ان کے سوال کے دوران گلوکار کو اپنے بینڈ کے ساتھ سفر خواب میں یاد آنے لگتا ہے۔جب وہ اٹھتے ہیں تو تازہ دم اور خوش باش محسوس کرنے لگتے ہیں۔