Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

چوہدری فریاد احمد کی جانب سے عشائیہ

  ذکاء اللہ محسن ۔ ریاض
نامور پاکستانی بزنس مین چوہدری فریاد احمد کی جانب سے سفارت خانہ پاکستان کے اعلیٰ افسران اور کمیونٹی کے سرکردہ افراد کے اعزاز میں عشائیہ دیا گیاجس میں ملٹری اتاشی بریگیڈیئر شاہد منظور، گروپ کیپٹن ارشد مختار،کمیونٹی ویلفیئر اتاشی محمود لطیف، بزم ریاض کے صدر تصدق گیلانی، اوورسیرز پاکستان کونسل کے ممبر عمران ججوی، اوورسیز پنجاب ایڈوائزری کونسل کے عدنان اقبال بٹ، معروف بزنس مین فیض ابو طیب، پی آئی اے منیجر شیخ ارشد، مسلم لیگ ن کے رہنما رانا کاشف،پیپلز پارٹی کے رہنما اصغر قریشی، معروف صحافی عابد شمعون چاند اور دیگر افراد نے شرکت کی۔
اس موقع پر چوہدری فریاد احمد کا کہنا تھا کہ میرے لئے یہ بڑے اعزاز کی بات ہے کہ تمام حضرات میری دعوت پر شامل ہوئے۔ دیار غیر میں مل بیٹھنے کے مواقع بہت کم میسر آتے ہیں ۔لوگوں کے درمیان بہتر روابط قائم کرنے کیلئے ایسی ملاقاتیں نہایت ضروری ہیں۔
٭٭٭٭٭٭٭٭

شیئر: