Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

امیت شاہ نے کابینی وزیر اوم پرکاش راج بھر کو دہلی طلب کرلیا

 لکھنؤ.....   بی جے پی سے کھلے عام اختلاف کرنے والے راج بھر سماج کے لیڈر اور کابینی وزیر اوم پرکاش راج بھر کو گفتگو کے لیے بی جے پی کے قومی صدر امت شاہ نے دہلی مدعو کرلیا ہے  اور وہ دہلی پہنچ کر ان سے ملاقات کررہے ہیں۔ دہلی جانے سے قبل انھوںنے لکھنؤ ائیر پورٹ پر اخبار نویسوں سے کہا کہ میں دہلی جارہا ہوں اور یہ بات امیت شاہ کے سامنے رکھوں گا کہ آخر آدتیہ ناتھ یوگی مجھے کیوں نظر انداز کررہے ہیں ، حد تو اس وقت ہوگئی جب میں نے ان سے اس کی شکایت کی تو انھوںنے مجھ سے کہا کہ جاؤ فون کرکے مجھے کرسی سے الگ کرادو۔ انھوںنے یہ بھی شکایت کی حالیہ ضمنی الیکشن کے موقع پر بی جے پی اور وزیراعلیٰ نے مجھ سے کوئی مشورہ نہیں کیا۔ اس طرح انھوں نے اتحاد کے اصول کی خلاف ورزی کی۔میں کسی سے ڈرتا نہیںہوں ۔میں راج بھر سماج کی طرف سے یہ اعلان کرتا ہوں کہ اگر بی جے پی کا رویہ یہی رہا تو میں اتحاد چھوڑ دوں گا۔اخبار نویسوں کے ایک سوال پر یہ بھی کہا کہ اس کے بعد میںکس پارٹی میں جاؤں گا یہ بتانے کی مجھے کسی کی ضرورت نہیںہے۔میں کہیں بھی جاسکتا ہوں۔

شیئر: