قاہرہ ..... عرب لیگ کے سیکرٹری جنرل احمد ابو الغیط نے کہا ہے کہ عرب لیگ کا سربراہ اجلاس 15 اپریل کو ریاض میں منعقد کیاجائےگا۔قاہرہ میں صحافیوں سے بات کرتے ہوئے احمد ابو الغیط کا کہنا تھا کہ سعودی عرب کی طرف سے عرب لیگ کے 29 ویں سیشن کی میزبانی کی یقین دہانی کرائی گئی تھی جس کے بعد عرب لیگ کا آئندہ سربراہ اجلاس سعودی عرب ہی میں کیا جائے گا۔خیال رہے کہ عرب لیگ کا سربراہ اجلاس معمول کے مطابق مارچ میں ہونا تھا مگر مصر میں ہونے والے صدارتی انتخابات کی وجہ سے عرب لیگ کا سربراہ اجلاس موخر کیا گیا ہے۔ افریقی امور کے وزیر احمد القطان کا کہنا ہے کہ مصر میں 26 سے 28 مارچ کو ہونے والے صدارتی انتخابات کے باعث عرب لیگ کا اجلاس موخر کیا گیا ۔واضح رہے کہ عرب لیگ کا سابقہ اجلاس 29 مارچ کو اردن میں بحر مردار کے مقام پر ہواجس میں شام کے سوا دیگر تمام عرب ممالک کی قیادت نے شرکت کی ۔ 2011ءمیں شام میں شروع ہونے والی بغاوت کے بعد عرب لیگ میں شامل ممالک کی رکنیت ختم کردی گئی تھی۔