سعودی فلم اتھارٹی کا کہنا ہے کہ رواں برس کے ابتدائی 45 دنوں میں مملکت کے سینما گھروں میں لگنے والی 52 فلموں نے 110 ملین ریال کا بزنس کیا۔
الاقتصادیہ کے مطابق فلم اتھارٹی کی جانب سے جاری رپورٹ میں کہا گیا کہ گزشتہ برس کے آخری مہینوں نے سینما گھروں کی آمدنی 40 سے 50 ملین ریال سے زیادہ نہیں تھی، سب سے زیادہ آمدنی دسمبر 2024 میں ریکارڈ کی گئی جو 55 ملین ریال تھی۔
مزید پڑھیں
-
سعودی سینما گھروں میں 13 فلموں کی نمائش، 72 ملین ریال کی آمدنیNode ID: 883989
-
سعودی سینما گھروں میں مصری فلمیں باکس آفس پر کامیاب رہیںNode ID: 885645
اعداد وشمار کے مطابق چار فلموں کی مجموعی آمدنی 52 فیصد رہی جن میں سعودی فلم ’ھوبال‘ سرفہرست رہی جس نے 23 ملین ریال کا بزنس کیا اور 5 لاکھ 47 ہزار لوگوں نے یہ فلم دیکھی۔ توقع ہے یہ فلم 5 بہترین فلموں میں سے ایک ہو گی۔
دوسرے نمبر پر دو مصری فلمیں رہی جنہوں نے رواں برس 20 ملین ریال کا بزنس کیا اور جبکہ ورلڈ ڈزنی کی فلم نے 10 ملین ریال کمائے۔
گزشتہ برس سنیما گھروں کی آمدنی میں اضافے کی وجہ ٹکٹوں کی قیمت کی کمی تھی جس کے بعد لوگوں نے سینما کا رخ کیا۔
ٹکٹوں میں 10 سے 35 فیصد تک کمی کی گئی تھی جو ٹکٹ 50 ریال کا تھا وہ 35 ریال کا کر دیا گیا جبکہ 85 ریال والے کی قیمت کم کرکے 55 ریال کردی گئی تھی۔