Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

فٹبال لیگ کے میچ میں کھلاڑیوں کے درمیان جھگڑا

نارتھمپٹن: انگلینڈ میں فٹبال کی لیگ ون کے میچ میں کھلاڑی ایک دوسرے سے گتھم گتھا ہو گئے اور ایک ایک کو ریڈ کارڈ ملنے پر دونوں ٹیمیں 10-10کھلاڑیوں سے کھیلنے پر مجبور ہو گئیں۔شریو بری اور بلیک برن کے درمیان ہو نے والا یہ میچ ایک ایک گول سے برابر رہا اور شریو بری کی ٹیم لیگ ٹیبل پر پہلی پوزیشن حاصل کرنے میں ناکام رہی۔میچ کے دوران ایک مرحلے پر جان اوٹول اور ابو اوگوگو آپس میں آپس میں لڑ پڑے اور پہلوانوں کی طرح ایک دوسرے کو چت کرنے کی کوشش کرتے رہے جبکہ ریفری اورساتھی کھلاڑی بھی انہیں الگ کرنے میں ناکام رہے اور با لآخر ریڈ کارڈ دکھا کر دونوں کو میدان سے باہر نکال دیا گیا۔میچ کے بعد دونوں ٹیموں کے کوچ مخالف کھلاڑیوں کو صورتحال خراب کرنے کا الزام دیتے رہے۔
 

شیئر: