شیری رحمان سینیٹ میں پہلی خاتون اپوزیشن لیڈر منتخب
اسلام آباد...پیپلز پارٹی کی سینیٹر شیری رحمان سینیٹ میں ملک کی پہلی خاتون اپوزیشن لیڈر منتخب ہوگئیں۔ چیئرمین سینیٹ صادق سنجرانی نے شیری رحمان کے تقررکا نوٹیفکیشن جاری کردیا ۔ شیری رحمان نے سینیٹ قائد حزب اختلاف کا آفس سنبھال لیا ۔سینیٹرز نے انہیں مبارکباد پیش کی۔اس موقع پر شیری رحمان نے کہا کہ قائد حزب اختلاف نامزد کرنے پر پارٹی قیادت کی شکرگزار ہوں۔ رضا ربانی، اعتزاز احسن اور اتحادی جماعتوں کا بھی شکریہ ادا کرتی ہوں۔ سینیٹ کو پہلے سے زیادہ مو¿ثر اور سرگرم بناو¿ں گی۔، حکومت پر پالیسیوں کے حساب سے دباو بڑھائیں گے اور جوابدہ بنانے کیلئے اپنا کردار ادا کریں گے۔ وفاق کو بھی مستحکم کریں گے۔ہر معاملے پر اپوزیشن کی دیگر جماعتوںکو ساتھ لیکر چلیں گے۔ واضح رہے کہ اپوزیشن لیڈر کے لئے تحریک انصاف کے اعظم سواتی بھی امیدوار تھے انہیں ایم کیو ایم پاکستان اور جماعت اسلامی کی حمایت حاصل تھی۔ شیری رحمان کو پیپلزپارٹی کے 20 ارکان کے علاوہ فاٹا کے 6 سینیٹرز کی حمایت حاصل تھی۔