Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

عام آدمی پارٹی کے 20ارکان اسمبلی کودہلی ہائیکورٹ کی جانب سے راحت

نئی دہلی۔۔۔۔آفس آف پرافٹ (عہدے کا فائدہ)کے سوال پر الیکشن کمیشن کی جانب سے نااہل قراردیئے گئے عام آدمی پارٹی کے 20ارکان اسمبلی کو راحت دیتے ہوئے دہلی ہائیکورٹ نے ان کی رکنیت برقراررکھی۔ اس فیصلے سے الیکشن کمیشن کو بڑا دھچکا لگا ۔ ہائیکورٹ نے سماعت کے دوران کمیشن کے پرانے نوٹیفکیشن کو رد کرتے ہوئے کمیشن کو از سرنو سماعت کا حکم جاری کیا ہے۔پارٹی کے ارکان اسمبلی کو ملی اس راحت کے بعد کیجریوال نے اپنے ٹویٹر اکاؤنٹ پر خوشی کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ
سچائی کی جیت ہوئی۔ دہلی کے عوام کی جانب سے منتخب نمائندوں کو غلط طریقے سے برخاست  کیا گیا تھا ۔دہلی ہائی کورٹ نے دہلی کے لوگوں کو انصاف دیا۔یہ دہلی کے عوام کی جیت ہے جس کیلئے وہ قابل مبارکباد ہیں۔
20ارکان اسمبلی جنہیں نااہل قراردیاگیاتھا
  • جرنیل سنگھ
  • نریش یادو
  • الکا لانبا
  • پروین کمار
  • راجیش رشی
  • راجیش گپتا
  • مدن لال
  • وجیندر گرگ
  • اوتار سنگھ
  • شرد چوہان
  • سریتا سنگھ
  • سنجیو جھا
  • شیو چرن گوئل
  • انل کمار
  • منوج کمار
  • نتن تیاگی
  • سکھبیر دلال
  • کیلاش گہلوت
  • آدرش شاستری
  • سوم دت

مزید پڑھیں:- - - - - -راجیہ سبھا میں مختار انصاری کے ووٹ پر پابندی

شیئر: