بوسٹن، امریکہ میں ولی عہد کی دوسری مہم
بوسٹن: ولی عہد ووزیر دفاع شہزادہ محمد بن سلمان بوسٹن روانہ ہوگئے جہاںمتعدد اہم عہدیداروں سے ملاقات کریں گے۔ اطلاعات کے مطابق بوسٹن میں ولی عہد کے شیڈول میں ہارورڈ یونیورسٹی ، میسا چوسٹس انسٹی ٹیوٹ اورجنرل الیکٹریک کمپنی کے اعلی عہدیداروں سے ملاقات شامل ہے۔
ملاقات کے دوران مذکورہ کمپنیوں کے تجربات سے استفادے کے مواقع کا جائزہ لیا جائے گا۔ اس بات کا امکان ہے کہ دفاعی صنعت کی سعودی عرب میں منتقلی کے لئے رائتھن کمپنی کے عہدیداروں سے بھی ملاقات ہو۔
ولی عہد کاد ورہ امریکہ، تفصیلات کے لئے یہاں کلک کریں