Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

کیا مستقبل میں موبائل سگنلز کے لیے روایتی ٹاور کی ضرورت نہیں رہے گی؟

سپیس ایکس کے مطابق اس ٹیکنالوجی کے استعمال کے لیے کس خصوصی ہارڈ ویئر کی ضرورت نہیں پڑے گی (فوٹوا: ایلون مسک)
حال ہی میں ایلون مسک کی ٹیکنالوجی کمپنی ’سپیس ایکس‘ نے اپنے انقلابی ’ڈائریکٹ ٹو سیل سیٹلائیٹ کمیونیکیشنز‘ ٹیکنالوجی کے آغاز کا اعلان کیا ہے۔
اس ٹیکنالوجی کی شروعات کے بعد موبائل فون سگنلز کے لیے استعمال ہونے والے روایتی ٹاور کا استعمال ختم ہو جائے گا۔
انڈیا ٹو ڈے کی ایک رپورٹ کے مطابق یہ ٹیکنالوجی دراصل موبائل فونز کو سٹیلائیٹ سے براہ راست طور پر کنکشن کی سہولت فراہم کرے گی۔
یہ ٹیکنالوجی موبائل فون سگلنز فراہم کرنے والے روایتی ٹاورز کو بائی پاس کرتے ہوئے ان علاقوں میں بھی موبائل فون کنیکٹیوٹی فراہم کرے گی جہاں روایتی ٹاورز ک سنگنل کوریج نہیں پہنچ پاتی ہے۔
اس ٹیکنالوجی کی لانچ کے ساتھ ’سٹار لنک‘ ٹیم نے یہ بھی اعلان کیا کہ کئی بڑے ٹیلی کام کمپنیاں اس منصوبے میں تعاون کر رہی ہیں۔ ایلون مسک نے اس بات کی تصدیق کرتے ہوئے ایک پوسٹ سوشل میڈیا پلیٹ فارم ایکس پر شیئر کی تھی۔
رپورٹ کے مطابق سٹارلنک اپنے سیٹلائیٹ کمیونیکیشن نیٹ ورک کو وسعت دینے میں نمایاں کامیابیاں حاصل کر رہا ہے۔
سٹار لنک خلا میں راکٹ بھیج رہا ہے اور نئے سیٹلائیٹس کی تعیناتی انتہائی تیز رفتاری سے کر رہا ہے۔ سائینس اور ٹیکنالوجی کے متعلق خبروں کی ویب سائٹ ’ٹویک ٹاؤن‘ کی ایک رپورٹ کے مطابق صارفین اس نئی ٹیکنالوجی کی250 سے 350 ایم بی ایس رفتار سے لطف اندوز ہو رہے ہیں۔

انٹرنیٹ کی یہ رفتار جنوبی آسٹریلیا کے کچھ علاقوں میں فائبر آپٹکس کے ذریعے دستیاب رفتار 50 سے 60 ایم بی پی ایس سے کئی گنا زیادہ ہے۔

’سٹار لنک ڈائریکٹ ٹو سیل‘ ٹیکنالوجی ہے کیا؟

’سٹار لنک ڈائریکٹ ٹو سیل‘ ایک ایسی ٹیکنالوجی ہے جو موبائل فون سگنلز کے لیے روایتی طور پر استعمال ہونے والے ٹاورز کی مدد کے بغیر ہی سٹیلائیٹ سے براہ راست موبائل فون کو سگنلز فراہم کرتی ہے۔
روایتی طور پر آپ کو موبائل فون سگنلز آپ کے اطراف میں موجود کسی ٹاور سے ملتے ہیں اور اس ٹاور کو سیٹلائیٹ سے سگنلز رسیو ہو رہے ہوتے ہیں۔
یہی ٹاور پوری دنیا میں نیٹ ورک بناتے ہیں اور اس نیٹ ورک کی مدد سے آپ دنیا کے ایک کونے سے دوسرے کونے میں کال ملاتے ہیں اور موبائل فون پر بات چیت کرتے ہیں۔

اس شاندار ٹیکنالوجی کی مدد سے ان روایتی ٹاورز کے بغیر ایسی جگہوں پر موبائل فون سگنلز پہنچ جائے گی جہاں موبائل فون سگنلز دستیاب نہیں ہیں۔
سپیس ایکس کی جانب سے کہا گیا ہے کہ وہ اپنے نئے سیٹلائیٹس خلا میں بھیجنے کا سلسلہ  تیزی سے جاری رکھے گا اور رواں سال کے آخر تک بڑی تعداد میں سیٹلائیٹ خلا میں چھوڑ دیے جائیں گے۔
سپیس ایکس کا مزید کہنا ہے کہ اس ٹیکنالوجی کے استعمال کے لیے کس خصوصی ہارڈ ویئر کی ضرورت نہیں پڑے گی بلکہ پہلے سے موجود موبائل فون پر ہی اسے استعمال کیا جا سکے گا۔

شیئر: