Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

بہار: سمستی پور میں فرقہ وارانہ کشیدگی،پولیس اہلکار سمیت متعدد زخمی

پٹنہ۔۔۔۔۔ بہار کے اورنگ آباداوربھاگلپور کے بعد اب سمستی پور ضلع میں فرقہ وارانہ کشیدگی کے بعد پولیس کے دستے کثیر تعداد میں تعینات کردیئے گئے۔ سمستی پور میں رسوڑا شہر کے گدری بازار میں مذہبی رسومات کی ادائیگی کے دوران دوفرقوں کے مابین جھڑپ میں ایس ایس پی سنتوش کمار اور انسپکٹربی این مہتہ سمیت متعدد افراد زخمی ہوگئے۔شرپسندوں نے علاقےکی مسجد پر بھگوا جھنڈا لہرایا اور مدرسہ ضیاء العلوم میں بھی توڑ پھوڑ اور آتشزنی کی جس سے فرقہ وارانہ کشیدگی پیدا ہوگئی۔علاقے میں انٹر نیٹ سروس معطل اور دفعہ 144نافذ کردی گئی۔فرقہ وارانہ کشیدگی کے پیش نظر ڈی ایم پروین کمار اور ایس پی دیپک رنجن بھی جائے وقوعہ پر پہنچے اور طویل مذاکرات کے بعد معاملہ پر قابو پایا۔دربھنگہ کے کمشنر سری نواس،آئی جی پنکج درار اور ڈی آئی جی ونود کمار کی سربراہی میں رسوڑا شہر میں فلیگ مارچ کیا گیا۔واضح ہوکہ ریاست میں ہونیوالی فرقہ وارانہ کشیدگی پر آر ڈی جے ڈی  اورکانگریس نے بہار حکومت کو ہدف تنقید بناتے ہوئے کہا کہ نتیش کمار بی جے پی کے دباؤ کی وجہ سے علاقے میں رونما ہونیوالے فرقہ وارانہ ہنگاموں ، تشدد اور کشیدگی پر کارروائی نہیں کررہے ۔بہار کے سابق نائب وزیر اعلیٰ نے ٹویٹر کے اکاؤنٹ پر تحریر کرتے ہوئے عوام سے اپیل کی کہ وہ ریاست میں امن و امان کی فضاقائم کرنے میں اپنا کردار ادا کریں۔
مزید پڑھیں:- - - -یوپی: پولیس کا سپر ایکشن، ایک رات میں 182بدمعاش گرفتار

شیئر: