Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

دلہن گھوڑے پر بارات لیکر دولہے کے گھر پہنچی

نئی دہلی۔۔۔۔آپ نے عام طور پر شادیوں میں دولہے یا دلہن کو شادی کی مختلف  رسمیں نبھاتے ہوئے دیکھا ہوگا ۔ یہ بھی دیکھا ہوگا کہ دولہا اپنی دلہن کو گھوڑے یا کار سے لینے جاتا ہے لیکن راجستھان کے جھن جھنو میں کچھ الگ ہی نظارہ دیکھنے میں آیا  جہاں نول گڑھ کی رہنے والی ایک دلہن گھوڑے پر سوار ہوکر دولہے کے گھربارات لیکرپہنچی۔ اس موقع پر دلہن کے گھر والوں کے علاوہ عزیز واقارب نے بارات میں بڑی دھوم دھام سے شرکت کی ۔دلہن نیلم پیشے سے آئی او سی ایل افسر ہے۔ شادی کی اس تقریب میں دلہن نے لال رنگ کی پگڑی اور سنہری شیروانی زیب تن کئے ہوئے تھی۔
نیلم نے اس انداز سے شادی کرنے کے سلسلے میں بتاتے ہوئے کہا کہ ان کی 7بہنیں ہیں اور تمام بہنوں  سے مختلف انداز میں شادی کرنا چاہتی تھی۔ میرا خاندان معاشرے کو یہ پیغام دینا چاہتا ہے کہ بیٹے اور بیٹیوں میں کبھی بھی فرق نہیں کرنا چاہئےاوردونوں کو ایک دوسرے پرفوقیت نہیں دینا چاہئے۔ انہیں یکساں خوشی اور حقوق دینے چاہئیں۔واضح ہو کہ راجستھان میں اس سے قبل بھی ایک دلہن گھوڑے پر سوار ہوکر دولہے کو لینے بارات کے ساتھ گئی تھی۔نیلم کے دادا نے کہا کہ ہم نے پوتی کو گھوڑے پربارات لیکر دولہے کے گھر جانے کی روایت قائم کرکے ’’بیٹی بچاؤ بیٹی پڑھاؤ‘‘کے پیغام کو عام کرنے کی کوشش کی ۔
مزید پڑھیں:- - - - -اچھی فوٹو شائع کرنا ،آکاش امبانی کی فوٹو گرافرز کو وارننگ

شیئر: