Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

تلنگانہ میں اقامتی تعلیمی ادارو ں کی مقبولیت میں نمایاں اضافہ

    حیدرآباد- - - -تلنگانہ بھر میں ریاستی حکومت کی جانب سے شروع کردہ اقامتی طرز کے تعلیم کی ہر سال مقبولیت میں اضافہ ہورہاہے ۔جاریہ سال پانچویں جماعت میں داخلوں کے لئے وصول درخواستوں کی بڑی تعداد سے اس کا اظہار ہورہا ہے ۔حکام کے مطابق اس مرتبہ ریاستی حکومت کی جانب سے چلائے جانے والے اقامتی تعلیمی اداروں میں داخلوں کیلئے 1,26,704درخواستیں موصول ہوئی ہیں۔ گزشتہ سال کے مقابلے اس سال درخواستوں کی تعداد میں 16ہزار کا اضافہ ہوا ہے ۔ان درخواستوں کی تعداد 1.26لاکھ سے تجاوز کرگئی ہے ۔تلنگانہ ایجوکیشنل انسٹی ٹیوشن  سوسائٹی ، تلنگانہ سوشل ویلفیرزایجوکیشنل انسٹی ٹیوشن سوسائٹی ، تلنگانہ ٹرائیول ویلفیر ایجوکیشنل انسٹی ٹیوشن  سوسائٹی اور مہاتما جیوتی باپھولے تلنگانہ بیک ورڈ کلاسس ویلفیر ایجوکیشنل انسٹی ٹیوشن سوسائٹی میں 40ہزار نشستیں خالی ہیں ۔ان درخواستوں کے ذریعہ اہل امیدواروں کا انتخاب کرتے ہوئے ان نشستوں کو پُر کیا جائے گا ۔
مزید پڑھیں:- - - -اچھی فوٹو شائع کرنا ،آکاش امبانی کی فوٹو گرافرز کو وارننگ

شیئر: