اسپین نے دوستانہ میچ میں ارجنٹائن کو1-6سے شکست دیدی
میڈرڈ: ورلڈ کپ کی تیاری کے سلسلے میں جاری دوستانہ بین الاقوامی میچ کے دوران میزبان اسپین نے ارجنٹائن کو 1-6 کے واضح فرق سے ہرا دیا جبکہ لیونل میسی کو ان فٹ ہونے کی وجہ سے اسٹینڈ میں بیٹھے بے بسی سے اپنی ٹیم کی ناکامی کو دیکھنا پڑا مگر جب اسپین کی ٹیم نے چھٹا گول کیا تو مایوسی سے اٹھ کر چلے گئے ۔ یہ میچ میڈرڈ میں کھیلا گیا جس کے دوران اسکو نے ہیٹ ٹرک مکمل کی جبکہ ڈیگو کوسٹا ، تھیاگو اور ایسپس نے بھی ایک، ایک گول کیا ۔ ارجنٹائن کا واحد گول پہلے ہاف میں جو اوٹمینڈی نے کیا۔ مہمان ٹیم پہلے ہاف میں کسی حد تک مقابلے میں کامیاب رہی اور نتیجہ 1-2تک رہا لیکن دوسرے ہاف میں ارجنٹائنی دفاعی لائن بے سب نظر آئی اور میزبان کھلاڑیوں نے یکے بعد دیگرے4گول کردیئے۔ ٹیم کے کپتان اور عالمی شہرت یافتہ کھلاڑی لیونل میسی گروئن انجری کی وجہ سے اس میچ میں بھی نہیں کھیل تاہم گزشتہ میچ کی طرح اس مرتبہ ارجنٹائن کی ٹیم میسی کے بغیر بڑی شکست سے بچنے میں ناکام رہی۔اسپین نے اپنے عمدہ کھیل سے ورلڈ کپ کے حریفوں کےلئے خطرے کی گھنٹی بجا دی ہے ۔