مادھوری کی فلم کو تاریخ مل گئی
اداکارہ مادھوری دکشت ان دنوں اپنی میراٹھی فلم ' بکٹ لسٹ' کی تیاریاں کررہی ہیں۔ خبروں کے مطابق اداکارہ مادھوری کی پہلی مراٹھی فلم 18 مئی کو ریلیز کردی جائےگی۔ واضح ہوکہ معروف بالی ووڈ اداکارہ مادھوری ڈکشٹ کی اس فلم میں وہ بطور اداکارہ اور پروڈیوسر کے کام کررہی ہیں۔اس سے قبل فلم کا پوسٹر جاری کیاجاچکاہے مادھوری فلم میں مرکزی کردار نبھارہی ہیں۔