Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

سی بی ایس ای کا افشا ہونے والا معاشیات کا پیپر 25 اپریل کو ہوگا

    نئی دہلی - - - - سی بی ایس ای کے میٹرک کے ریاضی اور 12 انٹرمیڈیٹ کے معاشیات کے پیپر منسوخ ہونے  کے باعث بہار کے طلبہ میں بھی شدید غم و غصہ ہے۔ پیپر  لیک ہونے  اور امتحان منسوخ ہونے سے  مایوس ہیں۔ دریں اثنا سوالنامہ افشا ہونے کے معاملہ میں نیا انکشاف ہوا ہے۔ ذرائع کے مطابق پیپروں کو 10 واٹس ایپ گروپ کے توسط سے لیک کیا گیا جس میں 50 سے زیادہ ممبران تھے۔ ان ممبروں میں کچھ کوچنگ سینٹروں کے اساتذہ بھی تھے۔ دہلی پولیس مسلسل اس و اٹس ایپ گروپ کے ممبروں سے پوچھ گچھ کررہی ہے۔ دریں اثناء سینٹرل بورڈ آف سیکنڈری ایجوکیشن (سی بی ایس ای ) کا افشا ہونے والے معاشیات کا پیپر اب 25 اپریل کو ہوگا۔تعلیمی سکریٹری انل سوروپ نے میڈیا کو بتایا کہ 10 ویں کلاس کا ریاضی کا سوال نامہ دہلی اور ہریانہ میں ہی لیک ہوا ہے۔ ضرورت پڑی تو دسویں کلاس کا یہ امتحان ان دونوں ریاستوں میں ہی ماہ جولائی میں لیا جائے گا۔

مزید پڑھیں:- - - - -کرناٹک: 8لاکھ مسلم ووٹرز کے نام غائب

شیئر: