سامسنگ گیلکسی نوٹ 9 کو رواں سال کی تیسری سہ ماہی میں متعارف کرائے جانے کا امکان ہے البتہ فون سے متعلق لیکس سامنے آنے کا سلسلہ شروع ہوگیا ہے۔ فون سے متعلق سامنے آنے والی ابتدائی لیکس کے مطابق اسمارٹ فون میں اسنیپ ڈریگن 845 پروسیسر ، اینڈرائیڈ اوریو آپریٹنگ سسٹم اور 6 جی بی تک ریم دیا جائے گا۔ فون میں انڈر ڈسپلے فنگر پرنٹ اسکینر ٹیکنالوجی کو شامل نہیں کیا جائے گا بلکہ گیلکسی ایس 8 سیریز جیسے ہی ڈیزائن لینگویج دی جائے گی۔ فون میں نوٹ 8 کی نسبت بڑی بیٹری دیئے جانے کا امکان بھی ہے۔