Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

دماغی آپریشن کے دوران خاتون بانسری بجاتی رہیں

 ہوسٹن ..... ڈاکٹروں نے ایک خاتون کے دماغ کے آپریشن کے دوران اسے ہوش میں رکھا اور کسی قسم کا اینستھیسیا نہیں دیا۔ اسے برین ٹیومر تھا۔ یہ خاتون آپریشن کے دوران بانسری بجاتی رہی اور اسے کوئی زیادہ تکلیف کا سامنا نہیں کرنا پڑا۔ بتایا جاتا ہے کہ اینا ہینری بانسری نواز تھیں او راسے بانسری بجانے سے بڑا عشق تھا۔ اس نے آپریشن کے دوران یہ سلسلہ جاری رکھا۔ ڈاکٹروں کا کہناہے کہ اسے اینستھیسیا اس لئے نہیں دیا گیا تاکہ وہ یہ ٹیسٹ کرسکیں کہ انکا آپریشن صحیح ہورہا ہے یا نہیں۔ بعد میں خاتون نے صحافیوں کو بتایا کہ بچپن سے ہی اسکے دماغ میں مسئلے مسائل تھے جبکہ ہاتھ لرزتے تھے اور اس کی وجہ سے موسیقی پر بھی اثرات مرتب ہورہے تھے۔ میں اس بیماری سے لڑتی رہی لیکن عاجز ِآگئی تو میں نے آپریشن کرانے کا فیصلہ کرلیا۔ واضح رہے کہ اس طرح کے دماغی آپریشن پارکنسن کے مرض میں مبتلا لوگوں کے بھی ہوتے ہیں۔
 

شیئر: